ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، مغربی ایجنڈے پر تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،بیرسٹر دانیال چودھری

ن) لیگ کا دورِ حکومت ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے ،ووٹروں کی توہین کرنیوالے اخلاقی اقدار سے نابلد ہیں،منافقانہ سیاست کے علمبرداروں کا حقیقی چہرہ عوام پہچان چکے ہیں، 25جولائی ’شیر‘ پر مہر لگا کر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ، کارنر میٹنگز سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے حلقہ این ای62 سے قومی اسمبلی کے امیدواربیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، مغربی ایجنڈے پر تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،(ن) لیگ کا دورِ حکومت ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے ،ووٹروں کی توہین کرنیوالے اخلاقی اقدار سے نابلد ہیں،سازشی عناصر نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،منافقانہ سیاست کے علمبرداروں کا حقیقی چہرہ عوام پہچان چکے ہیں، 25جولائی ’شیر‘ پر مہر لگا کر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

الحاج مسکین اور حاجی حق داد کے ناشتے ،یوسی1ڈھوک رتہ، یوسی 20 ،یوسی27اور یوسی 34 میں منعقدہ کارنر میٹنگز میں شہریوں سے خطاب کرتے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، مغربی ایجنڈے پر تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کو اب بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کا دورِ حکومت ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے ،ووٹروں کی توہین کرنے والے اخلاقی اقدار سے نابلد ہیں ۔

شریف برادران 22کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاک چین دوستی کا حامل سی پیک منصوبہ مخالف قوتوں کو برداشت نہیں ہوپایا جس کی وجہ سے یہ عناصر نوازشریف کوسیاست سے ناک آؤٹ کرنے کی سازشوں میں شریک ہیں۔سازشی عناصر نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے دوسروں کے کاندھے استعمال کرنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

ووٹروں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے سیاسی شعبدہ بازوں کو25جولائی 2018ء کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوں نے سابقہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ کا رخ نہیں کیا ،اب انہی کے نامزد امیدواران کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔’’ن ‘‘ لیگ کے میگا پراجیکٹس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،راولپنڈی ’’ن‘‘ لیگ کاگڑھ ہے اور رہے گا ۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،منافقانہ سیاست کے علمبرداروں کا حقیقی چہرہ اب عوام پہچان چکے ہیں ، 25جولائی 2018ء کو عوام ’’شیر‘‘ پر مہر لگا کر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں