سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،4دہشتگرد ہلاک ،3گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر

پیر 16 جولائی 2018 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 4دہشتگردوں کو ہلاک 3کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز سبی کوہلو روڈ پر آپریشن کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ آواران میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں 4دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں