پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنمائوں خواجہ نعمان ایڈوکیٹ اور ارشد باغی نے ساتھیوں سمیت متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

منگل 17 جولائی 2018 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پی پی17 میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنمائوں خواجہ نعمان ایڈوکیٹ اور ارشد باغی نے ساتھیوں سمیت متحدہ مجلس عمل کے امیدوار pp17 کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھیوں خان سرور ،رشید خان، اور کامران بٹ نے بھی اپنی برادریوں سمیت حمایت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکستھ روڈ پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رضا احمد شاہ کی کارنر میٹنگ میں پیپلز پارٹی کے ان رہنماوں نے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر عاصم عباس اور ثاقب چوہان بھی موجود تھے۔

رضا احمد شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ وہ منتخب ہو کر بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے۔ زات برادری،سیاسی پارٹیوں سے مبرا ہو کر صرف اورصرف عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے ۔اور نشا اللہ اسی پر عمل پیرا رہوں گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں