آپریشن ردالفساد کے تحت 5دہشت گردوں وسہولت کاروں سمیت 29مشتبہ افراد گرفتار،غیر قانونی اسلحہ بر آمد

منگل 17 جولائی 2018 20:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 24مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ڈیرہ غازی خان اور لاہور سے بھی 5دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے، رینجرز نے اٹک ، سیالکوٹ ، لاہور ، میانوالی، فیصل آباد، بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کیے، ڈیرہ غازی خان اور لاہور سے 5دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے گئے، 24مشتبہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں