راولپنڈی، پولیس مقابلہ سمیت 2مقدمات میں گواہوں کے بیان قلمبند

منگل 17 جولائی 2018 22:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلہ سمیت 2 مقدمات میں گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت ملتوی کردی جبکہ قتل کیس میں14دن کے اندر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم جاوید اختر کے خلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت2 اگست،بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 18اگست جبکہ قتل کیس میں نامزدملزم شہزاد کے خلاف 14 دن میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں