ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کی صحیح رہنمائی کا حق ادا کیا ،عوام کو آئین کا شعور دیا،غلام علی خان

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کی صحیح رہنمائی کا حق ادا کیااور حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ،عوام کو آئین کا شعور دیا،اپنا حق لینے کا ڈھنگ سکھا دیا، ظلم اور کرپشن کے نظام کے خلاف اور غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے پر عوامی تحریک کے 14کارکنوں کو قتل اور سو سے زائد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا،مگر عوامی تحریک کے کارکن نہ تھکے ہیں ،نہ جھکے ہیں نہ ہی بکے ہیں، ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اورظلم کے دور کا خاتمہ ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزکشمیری رہنما نثار شاہین،سراج الدین رمانی ،ڈاکٹر اعجاز عباسی، ثاقب عباسی،ملک اویس،حافظ اویس اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن،بیڈ گوورننس،لوٹ مارکے باعث ملک کی موجودہ صورت حال ابتر ہو چکی،ناقص معاشی پالیسی کے باعث ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بد ترین مہنگائی، بے روزگاری، عروج پر ہے، پچھلے 30 سال سے برسراقتدار رہنے والوں نے ملک کو قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ دیاہے،سیاست میں پیسے کا بے دریغ استعمال،او ہارس ٹریڈنگ سابق حکمرانوں نے متعارف کروائی، قومی دولت کا غلط استعمال، اپنے ذاتی اکاونٹس، بنک بیلنس،آف شور کمپنیاں، لندن فلیٹس اور بہت کچھ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے اور غیر ملکی قرضے حکمرانوں کے اکاونٹس میں منتقل ہوتے رہے،عوام کا پیسہ عوام پر لگانے کی بجائے بنک بیلنس بھرا گیا،بزنس ایمپائر بنائے گئے،انہوںنے کہا کہ ہم کب تک اسی طرح ان کے غلام رہیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں