حلقے کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں اور انھیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، رضا احمد شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پی پی 17سے ایم ایم اے کے امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ حلقے کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں اور انھیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل 74 مین منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو صرف دکھ ہی دیے عوام پچیس جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر ان دکھوں کا مداوا کرے گی ۔

(جاری ہے)

پانی بجلی گیس جیسی بنیادی سہولتوں بھی میسر نہیں کیا وہ ملک ترقی یافتہ کہلوا سکتا ہی ترقی کے جھوٹے نعرے لگانے والے پچیس جولائی کو اپنے نعروں کی طرح زمین بوس ہو جائیں گے ۔ان شا اللہ متحدہ مجلس عمل ہی اقتدار میں آ کر اس ملک کی تقدیر سنوارے گی ۔قرض اتارے گی اور عوام کو وقت حاضر کے فرعونوں سے آزادی دلوائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں