سابق ناظم فدا حسین بٹ کی سربراہی میں چکلالہ کی بٹ برادری کا حنیف عباسی اور سرفراز افضل کی حمایت کا اعلان

جمعرات 19 جولائی 2018 21:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور صوبائی ا سمبلی کے حلقہ پی پی 13سے سابق ناظم فدا حسین بٹ کی سربراہی میں بٹ برادری نے حنیف عباسی اور چوہدری سرفراز افضل کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور صوبائی ا سمبلی کے حلقہ پی پی 13 چکلالہ کی بٹ برادری نے گذشتہ روزبٹ ھائوس میں منعقدہ ایک بڑی کارنر میٹنگ میں چکلالہ کی بٹ برادری کے نمائندہ سابق ناظم فدا حسین بٹ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار حنیف عباسی اورصوبائی ا سمبلی کے امیدوار چوہدری سرفراز افضل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر بٹ برادری کے طارق بٹ ،محمود بٹ ،ناصر بٹ ،افضال بٹ ،یوسف بٹ ،طاہر بٹ ،شہزاد بٹ ،سہیل بٹ ،عثمان بٹ اور حلقے کے معززین و سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار حلقہ این اے 60حنیف عباسی نے کہاکہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں ،ترقی کا ساتھ دیں اور آنے والے وقت میں ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی ا سمبلی چوہدری سرفراز افضل نے کہاکہ عوام شیر کو ووٹ دے کر ترقی کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں اور ثابت کر دیں کہ عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں