انتخابات کے موقع پر سیکورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،سی پی او

جمعرات 19 جولائی 2018 21:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او )عباس احسن نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ، تمام افسران الیکشن کے امیدواران کو کارنر میٹنگ و دیگر انتخابی سرگرمیوں کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کریں ، تمام افسران اپنے علاقہ کے مختلف مقامات کی سرپرائز چیکنگ ، پٹرولنگ اور ناکہ بندی پوائنٹس کو چیک کرکے مزید موثر کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی ضلع کے ڈویژنل پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الیکشن 2018؁ء کے حوالے سے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ سپیشل پولیس رضا کار بھرتی کیے جائیں جو کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی نہ رکھتے ہوں اور اچھی شہرت اور کردار کے مالک ہوں ایس ایس پی آپریشنز عمران یعقوب بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے ۔ سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں