پنجاب میں مختلف سیاسی رہنمائوں کو خطرات کی ا طلاعات

اہم سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں ، صوبائی وزیر اطلاعات

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت احمدوقاص ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تمام سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات برؤئے کار لا رہی ہے ، صوبے میں مختلف سیاسی رہنماؤں کو خطرات کی اطلاعات ہیں جنہیں اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات و ثقافت احمدوقاص ریاض نے کہا کہ سیاسی رہنماء ازخود اپنی نقل و حمل محدود اور محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں ، پنجاب کی نگران حکومت اور ادارے تمام ضروری کارروائیاں کر رہے ہیں جبکہ اہم سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،احمد وقاص ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی بلا تفریق پابندی چاہتے ہیں اس سلسلے میں کسی سے کوئی امتیاز نہیں ہوگا اور پولنگ ڈے تک قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کارروائی عمل میں لائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں