ْراولپنڈی،موٹروے پولیس نے تھانہ صادق آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار 2گھنٹے میںبرآمد کر لی

مسلح ملزمان نے منصور اور آصف سے یہ گاڑی تھانہ سادق آباد کے علاقے سے چھینی تھی موٹروے پولیس نے فوری ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے صوابی انٹرچینج کے پاس ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) موٹروے پولیس نے تھانہ صادق آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار 2گھنٹے میںبرآمد کر لی مسلح ملزمان نے منصور اور آصف سے یہ گاڑی تھانہ سادق آباد کے علاقے سے چھینی تھی موٹروے پولیس نے فوری ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے صوابی انٹرچینج کے پاس ملزم کو گرفتار کر لیاملزم نے ایس پی کی وردی پہن رکھی تھی موٹروے پولیس نے کار برآمد کر کے جعلی ایس پی کو گرفتار کر لیاموٹروے پولیس کے ترجمان محمود علی کھوکھرکے مطابق مقامی پولیس اور مالکان کوآگاہ کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے موٹروے پولیس کے افسران کی دلیرانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعام کا اعلان کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں