دھمیال کیمپ میں عارضی ڈمپنگ پوائنٹ سے تعفن پھیل گیا

اتوار 22 جولائی 2018 15:20

راولپنڈی۔ 22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) دھمیال کیمپ میں عارضی ڈمپنگ پوائنٹ شہریوں میں بیماریاں پھیلانے لگا، علاقے میں تعفن پھیل گیا،کنٹونمنٹ بورڈ ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

دھمیال کیمپ ،اشرف کالونی ،قائدا عظم کالونی و ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے اے پی پی کو بتایاکہ فیکٹری چوک میں سڑک کنارے جمع کیے جانے والے کوڑے سے علاقہ بھر میں تعفن پھیل چکا ہے جبکہ دوردراز علاقوں سے بھی لوگ عمارتی ملبہ و سامان اس مقام پر پھینکنے لگے ہیں جس کی وجہ سے یہ منی ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ہو چکاہے ۔

شہریوں نے کنٹونمنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مقام سے کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے بصورت دیگر کینٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ فیکٹری چوک میں سڑک کنارے جمع کوڑے کے ڈھیر کے بارے میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ سینی ٹیشن کے سربراہ وارث بھٹی نے بتایاکہ یہ مقام چکلالہ کینٹ کی حدود میں آتا ہے تاھم بر لب سڑک کوڑے کی موجودگی کے باعث راولپنڈی کینٹ کا عملہ اس کوڑے کواٹھانے کاکام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں