مریم نواز کا 24 گھنٹے میں جیل سے دوسرا بیان جاری

یم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کی کر دیا ۔مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔ جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔

(جاری ہے)

تعزیم کرو تکریم کرو،میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔ووٹ کو عزت دو۔گزشتہ روز مریم نواز کے اسی ہینڈل سے ترقی پسند شاعرفیض احمد فیض کا بند شیئرکیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کا پہلا بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں