آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اکرام اللہ گنڈا کی خود کش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار

اتوار 22 جولائی 2018 19:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈا کی خود کش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم نے ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہو گئے ہیں جو امن اور جمہوری عمل کے دشمنوں کا نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں اورہم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں