سیاسی رہنماؤں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ،ْ اکرام اللہ گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار

اتوار 22 جولائی 2018 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ،ْ سیاسی رہنماؤں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں