شیخ رشید کا چیف جسٹس سے این اے 60میں الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی،الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو(آج) ہائی کورٹ آکر بتائے، اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر)صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے این اے 60راولپنڈی میں الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی،الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو(آج)پیر کو ہائی کورٹ آکر بتائے۔

اتوار کوراولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60میں الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی، کسی حلقے میں فائرنگ اور ہلاکت ہو تو آر او الیکشن روک سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔

شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے این اے 60میں الیکشنملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو ہرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا، 500کلو ایفی ڈرین کے کیس پر فیصلہ ہوا جو پہلے 10اور پھر 22جولائی کو کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر)صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئی الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو(آج)پیر کو ہائی کورٹ آکر بتائے۔شیخ رشید نے کہا کہ 20لاکھ الیکشن میں لگ چکا ہے،شیخ ہوں مجھے تو رات کو نیند نہیں آرہی،حنیف عباسی جمہوریت کا قیدی نہیں ،منشیات اسمگلنگ میں قید ہواہے،بے شک حنیف عباسی کو جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں