نوازشریف کی صحت بگڑ گئی ،نوازشریف کے جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے،میڈیکل بورڈ

نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک کمہے جس سے انکی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے،میڈیکل بورڈ طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ،فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ

اتوار 22 جولائی 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا ۔

طبی معائنے کے دوران یہ معلوم ہوا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔ طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ان سے ملاقات نہیں ہوسکی ،ڈاکٹر عدنان کو صرف جمعرات کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت ہے ،ڈاکٹر عدنان کی اب تک نوازشریف سے صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں