الیکشن کے دوران ضلع را ولپنڈی کے تمام تر بنیا دی مرا کز صحت ایمر جنسی ہیٹ سٹرو ک سینٹر قائم

راولپنڈی میںکل 98بنیا د ی مرا کز صحت، جبکہ 08 رول ہیلتھ سینٹر اور 06تحصیل ہیڈ کوا ٹرز میں ہیٹ سٹروک سنٹر قا ئم کئے گئے ہیں،صائمہ یونس

پیر 23 جولائی 2018 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈ پٹی کمشنررا ولپنڈی ڈاکٹر عمر جہا نگیر کی ہد ا یت پر ضلع بھر میں موجود بنیا دی مرا کز صحت کو ایمر جنسی ہیٹ سٹر وک سینٹر ڈ کلیئر کر دیا گیا ہے جہا ں لو سے متا ثرہ افراد کو طبی سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں گی۔ اس سلسلے میں تفصیلات سے آ گاہ کر تے ہو ئے ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے بتا یا کہ موجو دہ مو سم کے پیش نظر د رجہ حرارت میں حد ت ہونے کے با عث ہیٹ سٹروک کا خد شہ ہے جس کو مد نظر ر کھتے ہوئے ضلعی انتظا میہ نے قبل از و قت انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ووٹرز کو ہر طرح کی سہو لت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے تما م تر بنیادی مرا کز صحت کو ہیٹ سٹر وک سینٹر نا مز د کیا ہے نیز اس بات کی یقین د ہا نی کی جا رہی ہے کہ ان مرا کز صحت میں ہیٹ سٹر وک سے متا ثر ہ افراد کے لئے تما م تر ضرو ری طبی سہولیات میسر ہو ںتا ہم ایمر جنسی کی صو رت میں مر یض کو آلا ئیڈہسپتال بھی ر یفر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صا ئمہ یو نس نے مز ید کہا کہ اس و قت را ولپنڈی میںکل 98بنیا د ی مرا کز صحت کو ہیٹ سٹروک سینٹر مقرر کیا گیا ہے اسی طرح 08 رول ہیلتھ سینٹر اور 06تحصیل ہیڈ کوا ٹرز میں یہ سینٹر قا ئم کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ ووٹرز کی آ گا ہی کے لئے تمام تر پو لنگ سٹیشنز پر احتیا طی تدابیر بھی آ و یز اں کی جا ئیں گی تا کہ آ گا ہی کے علاوہ لوگوں کی حوصلہ افز ائی بھی کی جا سکے کہ کس طرح وہ علاج سے بہتر پر ہیز کے مقو لے پر عمل پیرا ہو تے ہو ئے معمو لی احتیاطی تدا بیر کے ذ ر یعے اپنے آ پ کو ہیٹ سٹر وک سے ہر ممکنہ حد تک محفو ظ رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں