راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی ، 4ملزمان سے 5070روپے ، 4 موبائل فون اور تاش برآمد

پیر 23 جولائی 2018 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4ملزمان سے 5070روپے ، 4 موبائل فون اور تاش برآمد کرلئے تھانہ گوجر خان پولیس کو اطلاع ملی کہ چند افرادورکس لنک روڈ کے علاقے میں بذریعہ تاش جوا کھیل رہے ہیں جس پر تھانہ گوجر خان پولیس نے چھاپہ مار کرندیم ، دانش، شعیب اور کامران کو گرفتار کر کے دائو پر لگے 5070روپے ، 4 موبائل فون اور تاش برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں