پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس راولپنڈی میں106فٹ بلندقومی پرچم کشائی کی گئی

پی ٹی ڈ ی سینی14اگست یوم آزادی کے موقع پراپنے تمام ہوٹل، موٹلز اور سیاحتی معلوماتی مراکز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا 13اور14اگست کو پی ٹی ڈی سی اپنے تمام ہوٹل اور موٹلزکی عمارات کو خوبصورت جھنڈیوں اور روشن قمقموں سے سجایا گیا

منگل 14 اگست 2018 12:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) 71ویںیوم آزادی کی منعقدہ تقریب میں جنرل منیجر پاکستان ٹورازم علی اکبر ملک نے بطور مہمان خصوصی پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس ، راولپنڈی میں شرکت کی اور خصوصی طور پر تیار کردہ پرچم کو106فٹ بلندپاکستان کے پرچم کشائی کی۔ پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس اور فلیش مینز ہوٹل، راولپنڈی کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، غباروں اور یوم آزادی کے حوالے سے بڑے بڑے بینزر سے سجایا گیا تھا اس موقعے پر قومی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں اور گارڈ کے ایک دستے نے سلامی بھی پیش کی ۔

جنرل منیجر پاکستان ٹورازم علی اکبر ملک نے اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور آج یہ اپنے خطے میں ایک طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے گا۔

(جاری ہے)

سی پیک سے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے پی ٹی ڈی سی کے سیاحت کے فروغ کیلئے کیئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی سیاحت دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ۔

انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ پاکستان کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لیئے دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دی کہ وہ خود پاکستان آکر دیکھیں کہ پاکستان ایک پٴْرامن ملک ہے اور اس کے خوبصورت مناظر دیکھنے کے تعلق رکھتے ہیں۔ ملکی حالات میں بہتری کے باعث ملک میں سیاحت کا فروغ جاری ہے اور اس سال ان گنت ملکی سیاحوں نے چھٹیوں کے دوران مختلف مقامات کا رخ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہزاروں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس کی عظمت اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ آج کا دن ملک کے تشخص کو دنیا بھر میں ایک پٴْرامن ملک کے طور پر روشناس کرانا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مسحور کن خوبصورتی ، وادیاں ، بلندو بالا پہاڑ اور شور مچاتے دریا ؤں کی مثال نہیں ملتی ۔ پی ٹی ڈی سی نے پاکستانی سیاحوں کیلئے رعائتی نرخوں پر خصوصی ٹور پیکجز کا انتظام کررہاہے۔

جس سے ہر سال ہزاروں سیاح مستفید ہو رہے ہیں۔۔ خصوصاً وادیِ کاغان ، وادی سوات، وادی نیلم ، وادی ہنزہ اور وادی چترال کے ٹورزپاکستا نی سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔ 13اور14اگست کو پی ٹی ڈی سی اپنے تمام ہوٹل اور موٹلزکی عمارات کو خوبصورت جھنڈیوں اور روشن قمقموں سے سجایا گیا ہے اور یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یوم آزادی کی تقریب پرچم کشائی میں پی ٹی ڈی سی کے سینئر افسران منیجر (پی اینڈ ای) بلقیس فاطمہ، منیجر فلیشمینز ہوٹل اشفاق احمد لوٹھر، منیجر اکاؤنٹس عادل زیدی ، منیجر (پبلسٹی اینڈ پرموشن) مختار علی، اور پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں