محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے زیراہتمام بھی یوم آزادی پورے ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے زیراہتمام یوم آزادی پورے ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا ڈائریکٹر بہبودآبادی راولپنڈی شیریں سخن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر بابر ظہیر نے ضلعی دفتر میں پرچم لہرایا اور پودا لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کو پختہ کیا ۔

ضلع راولپنڈی میں قائم تمام فلاحی مراکز فیملی ہیلتھ کلینک بی ایچ یوز اور بہبود آبادی کے تحصیل دفاتر میں بھی یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیااور یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منایا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے خواتین و رکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا قائد اعظم نے پورا کر کے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ ملک دے کر ہم پر جو احسان کیا اس کا تقاصا ہے کہ ہم اس ملک کی قدر کریں اور اس کو دنیا کا بہترین ملک بناسکیں اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ دار ی ہے کہ ہم اس ملک کے نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے آگاہ کریں اور اس ملک کے لیے کچھ کرنے کا ان میں جذبہ پیدا کریں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اس لئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کو سر سبز و شاداب بنائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس کی بہتر طور سے آبیاری کرسکیں نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں میں ملک کی محبت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں مری ،کہوٹہ ، کوجر خان ،کوٹلی ،ٹیکسلا اور راولپنڈی میں قائم تمام فلاحی مراکز فیملی ہیلتھ کلینکس بیک ہیلتھ پوائنٹس اور تحصیل دفاتر میں یوم آزادی ملک جوش و جذبہ سے منایا گیا اور پودے لگا ئے گئے ان تقاریب میں بچوں بوڑھوں اور خواتین نے بھر پور انداز میں شرکت کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں