راولپنڈی، ملک کو مضبوط ، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں،پروفیسر ڈاکٹرثروت

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب ارض وطن میں خواندگی اور اعلیٰ تعلیم کا معیار عالمی تقاضوں کے مطابق ہو گا، وائس چانسلر،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی جشن آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد

منگل 14 اگست 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پروفیسر ڈاکٹرثروت این مرزا، وائس چانسلر،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے جشن آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مظبوط ، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریںان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی میں منعقدہ پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس موقع پر تحریک پاکستان کے رہنماوئں ، شہداء اور کارکنان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خوا ب اس وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب ارض وطن میں خواندگی اور اعلیٰ تعلیم کا معیار عالمی تقاضوں کے مطابق ہو گاانھوں نے کہا کہ ہم سب کا علمی درسگاہ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں معاشرے کے دوسرے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہیں زیادہ ہیں اور یونیورسٹی کے حوالے سے ہم نے جو ترجیحات متعین کی ہیں ان میں عالمی سطح کی تحقیق، پرسکون اور سازگار علمی ماحول، سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ اور بین القوامی اداروں سے اشتراک شامل ہے اس لئے نہ صرف تعلیم بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور والدین پر زور دیا کہ پاکستان کے قیام کے حوالے سے بزرگوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں اور کی جانے والی انتھک کوششوں سے اپنے بچوں کو ضرور آگاہ کریںانھوں نے اس موقع پر شرکاء کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ درسگاہ کی ترقی اور اسے عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے کوشاں ہے تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مختلف فیکلٹیز کے ڈین و ڈاریکٹرز، اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی قبل ازیں وائس چانسلر اور رجسٹرار محمد عقیل سلطان نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی سیکیورٹی اہلکاروں نے پرچم کو سلامی پیش کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں