تعلیمی بورڈراولپنڈی کے زیر اہتمام 71و یں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری

بورڈ کمپلیکس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور قومی پر چم بھی آویزاں کیا گیا ہے 13اگست کی شب بورڈ کمپلیکس میں چراغاں بھی کیا گیا ،14اگست کی صبح 8:00بجے جشن آزادی کی اہم تقریب منعقد کی گئی

منگل 14 اگست 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 71وایں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے بورڈ کمپلیکس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور قومی پر چم بھی آویزاں کیا گیا ہے 13اگست کی شب بورڈ کمپلیکس میں چراغاں بھی کیا گیا ،14اگست کی صبح 8:00بجے جشن آزادی کی اہم تقریب منعقد کی گئی جس میں کنٹرولر امتحانات عابد کھرل کے علاو ہ بورڈ افسران و ملازمین نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر تھے ، مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفرنے کہا کہ اس عہدساز دن کو مناتے ہوئے ہمیں فخر ہے کہ اس طرح کے نامساعد حالات سے بنردآزما ہوتے ہوئے ملکی خود مختاری اور جغرافیائی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے پیہم اپنی جانیں نچھاور کیں۔

(جاری ہے)

یہ اًمر پیشِ نظر ہے کہ ملک کو اب بھی کئی اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے جو ہم سے اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی برقرار رکھنے کے متقاضی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ آزادی سے تحریکِ تعمیر و ترقی تک آزادی کا سترواں سال مبارک ہو۔ ایک تعبیر جو منتظر تھی تعمیر کی، اصولِ آزادی کی ایک تحریک، جسے تلاش تھی اپنے مقاصد کے حصول کی، بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ جو بے تاب تھی عمل میں ڈھالنے کو۔

قائداعظم نے اسی تعبیر، اسی تحریک اور اسی سوچ کو عمل میں ڈالا اور پاکستان کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو بنایا اور یہ ملک ترقی اور خوشحالی کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے زندہ قومیں یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ہمیں اپنا جشن آزادی یوم تشکر کے طور پر منانا چاہئے آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ، آزادی بڑی قربانیوں کی مرہون منت ہوتی ہے ، انہوں نے مزید کہا جو قومیں اس کی قدر نہیں پہچانتی وہ زوال کا شکار ہوجاتی ہیں تقریب کے اختتام پر افسران اور ملازمین مین جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں