انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں میں قتل سمیت دیگر کیسوں کی سماعت ملتوی

بدھ 15 اگست 2018 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے قتل سمیت دیگر کیسوں کی سماعت ملتوی کردی جبکہ1 ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے عدالت نمبر1 نے بارود برآمدگی کیسوں میں نامزدملزم شکیل احمد کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت20اگست،ملزم سجاد کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت30 اگست ،مذہبی منافرت کیس میں نامزدملزم عون عباس کو نقول تقسیم کر کے فرد جرم کیلئے سماعت 20اگست،عدالت نمبر3 نے اغوا برائے تاوان کیس میںنامزد ملزم نعیم الرحمن کے خلاف سماعت3 ستمبر ،قتل کیسوں میں نامزدملزم علی تاج پر فرد جرم عائد کر کے سماعت30 اگست ،ملزم امتیاز کے خلاف سماعت 5 ستمبر ،ملزمان تنویر وغیرہ کے خلاف سماعت 27اگست ،جبکہ بارود برآمدگی کیسوں میںنامزد ملزم عمران ثاقب کے خلاف 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت3 ستمبر اور ملزم رشید احمد کے خلاف سماعت 29اگست تک ملتوی کردی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں