راولپنڈی، عیدالاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوںکو ٹھکانے لگانے کا انتظام مکمل ہے، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ

جمعرات 16 اگست 2018 23:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوںکو ٹھکانے لگانے کا انتظام مکمل کر لیا ہے تر جما ن کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق عید الضحٰی کے موقع قر با نی کے جا نو رو ں کی الا ئشیو ں کو ٹھکا نے لگا نے کا جا مع پروگرا م مر تب کیا گیا ہے جس میں گز شتہ روز ایک میٹنگ کا انعقا د کیا جس میں کنٹو نمنٹ ایگزیکٹو افسر نے نئے آنے والے ڈپٹی سی ای او اور ایڈیشنل سی ای او کی موجودگی میں عملہ صفائی کے سپر وائزر وں اور سینٹری انسپکٹروں کو محنت و لگن سے کام کر نے کی ترغیب دی اس موقع پرممبران کینٹ بورڈ رشید خان ،حاجی ظفر اقبال ،ملک منصور احمد ، ملک عثمان ،شاہد مغل ،یوسف گل ، ملک ساجد کے علاوہ ملک منیر احمد وائس پریذیڈنٹ بھی موجود تھے اجلاس کے آغاز میں وارث بھٹی چیف سینٹری انسپکٹر نے ترتیب دئیے گئے پلان کی تفصیل سے آگاہ کیا جس پر تمام ممبران سینی ٹیشن برانچ کی گزشتہ سال کارکردگی کو خو ب سراہا اور اس سال بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی آخر میں وائس پریذیڈنٹ اور ممبران نے کینٹ بورڈ راولپنڈی کے عملہ صفائی اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن سطح پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروا ئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں