عید قربان پر ہمیں اپنے اردگرد صفائی کا بھرپورخیال رکھنا ہوگا،راولپنڈی و چکلالہ کینٹ بورڈ ممبران

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

راولپنڈی 16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) راولپنڈی و چکلالہ کینٹ بورڈ کے ممبران نے کہا ہے کہ عید قربان پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے دوران ہمیں اپنے اردگرد صفائی کا بھی بھرپورخیال رکھنا ہوگا تاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں سے گندگی نہ پھیلے اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفائی کیساتھ تعاون کریں اور جو نمبر عملہ صفائی الائشیں اٹھانے کیلئے دیں اس پر رابطہ کرکے ان کو اطلا ع دیں تاکہ گندگی نہ پھیلے اور بیماریوں سے بھی بچاجاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ممبر چکلالہ کینٹ بورڈملک اظہرنعیم نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور عید الااضحی پر ہمیں صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے تاکہ کانگو وائرس ودیگر بیماریوں سے بھی بچاجاسکے ہرسال کی طرح اس بار پھر کنٹونمنٹ بورڈ کاعملہ صفائی خصوصی اقدامات کرئے گا جس سے عوام کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ عیدالااضحی کی آمد آمد ہے ہمیں عید کے موقع پر اپنے اردگردرہنے والے نادارافرادکابھی خیال رکھنا چاہیے اور انہیں عیدکی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے قربانی کاگوشت غریب ناداراورایسے لوگوں کو جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں دینا چاہیے اور قربانی کی کھالیں بھی ایسے افرادکو دینی چاہیے جو مستحق ہوں یا ایسے اداروں کو دینی چاہیے جو فلاحی کاموں میں سارا سال مصروف رہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس مغل آباد میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ جو لوگوں کو اللہ تعالی نے استطاعت اورطاقت دی ہے ان کے پاس مالی وسائل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ قربانی ضرور کریں اور سنت ابراہیمی اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں