سڑک کنارے پر کسی صورت مویشی منڈی لگنے نہ دی جائے،سی ٹی اوراولپنڈی

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

راولپنڈی16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے عید االاضحی کے موقع پر راولپنڈی شہر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے حوالے سے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ٹریفک روانی کے پیش نظر مویشی منڈیاں صرف مقررکردہ جگہوں پر ہی لگنے دی جائیں سڑک کنارے یا مین سڑک پر کسی صورت مویشی منڈی لگنے نہ دی جائے تاکہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو انہوںنے کہا کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے بلخصوص شام کے اوقات میں ٹریفک کا لوڈزیادہ دیکھنے میں آتا ہے کیونکہ لوگ جانوروں کی خریداری کے لئے مویشی منڈیوں اور دیگر خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں لہذاء ٹریفک ڈیوٹی کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا جائے غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نوپارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لفٹ کر لیا جائے انہوںنے کہا کہ ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کمانڈ کو بہتر کریں رش والے پوئنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ڈیوٹی لگائی جائے اپنی پوزیشن رش والے ایریا میں رکھیں اور اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں اپنی زیر نگرانی ٹریفک بہائو کوبہتر بنائیں سی ٹی او محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو مزید ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک رش کا سبب بننے والے عناصر کا سدباب کیا جائے غلط پارکنگ کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن جار ی رکھا جائے جبکہ تجاوزات کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھر پور کاروائی کی جائے کیونکہ سڑکیں صرف ٹریفک چلنے کے لئے بنائی جاتی ہیں بازار لگانے کے لئے نہیں لہذاء ایسے ہر عوامل کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو ٹریفک روانی متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفریق خاطر میں نہ لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں