راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف سے بھیجے گئے ثقافتی طائفے کی باغ جناح میں شاندار پرفارمنس

جمعہ 17 اگست 2018 14:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پنجاب آرٹس کونسل نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی پریڈکا اہتمام کیا جس میں گڑیا پاکستانی اوروحیدمرادنے راولپنڈی ڈویثرن کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف سے بھیجے گئے اس ثقافتی طائفے نے ڈھول اور ثقافتی رقص سے لوگوں کوبہت متاثرکیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرثمن رائے کی قیادت میں شاندار ثقافتی پریڈکا اہتمام کیا گیا جس میں یڈیشنل سیکریٹری کلچراخترعباس اوردیگرمحکموں کے افسران شریک تھے۔اس ثقافتی پیریڈمیں پورے پنجاب سے آرٹسٹوں نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں