راولپنڈی آرٹس کونسل میں جشن آزادی میوزیکل نائٹ میں فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

جمعہ 17 اگست 2018 14:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی میوزیکل نائٹ میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

معروف آرٹسٹ اورکامیڈین سعیدانور نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اوراپنی منفرد انداز گفتگو سے لوگوں کے چہروں پر قہقے بکھیرتے رہے۔گلوکاروں میں آسیہ ظفر، رابیل مغل، آزمہ انور، عرشمہ، سرفرازعلی، زیب قریشی، پرویزلودھی، ثمینہ خان، رمیزاسحاق، بلاول خالد، محمدانور، نویدعلوی، نقاش اورکلیم عباس شامل تھے۔ یہ تمام نئے گلوکارتھے جنہیں آرٹس کونسل نے پلیٹ فارم مہیا کیا تھا۔ جشن آزادی میوزیکل نائٹ میں کونسل کا ہال لوگوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں