ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 5 ملزمان کو گرفتار ،اسلحہ بر آمد، پولیس

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 05 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے لیڈیز پارک ڈھوک حسومیں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کامران ،اسامہ ،جواد،بلال اور سبیل کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سی03عدد پستول 30بور معہ 11روند اور 01عددخنجربرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں