راولپنڈی،قومی ترقی میں مسیحی بھائیوں کا کردار قابل قدر ہے ،چیف جنرل

وطن کا دفاع میںاقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رہے، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چار ے کے لئے کوشاں ہیں،قمرجاوید باجوہ کاعشایئے سے خطاب

ہفتہ اگست 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں مسیحی بھائیوں کا کردار قابل قدر ہے تعلیم ، صھت اور سماجی خدمات میں مسیحی بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے وطن کا دفاع میںاقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رہے، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چار ے کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے اعزاز میںعشایئے دیا جس میں کارڈ فل جوزف اور سرفراز میں پیٹر سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کار ڈنل جوزف کی تقرری سے قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ، قومی ترقی میںمسیحی بھائیوں کا کردار قابل قدر ہے ، مسیحی بھائیوںنے تعلیم صحت اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے وطن کے دفاع میں اقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیںرہے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں ہیں تقریب سے کارڈنل جوزف اور سرفراز پیٹر نے بھی خطاب کیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments