راولپنڈی،عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف لینے کی خوشی میں راجہ بازار کے ریڑھی بان نے ناشتہ مفت تقسیم کر دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 20:33

راولپنڈی،عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف لینے کی خوشی میں راجہ بازار کے ریڑھی بان نے ناشتہ مفت تقسیم کر دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف لینے کی خوشی میں راجہ بازار کے ریڑھی بان نے ناشتہ مفت تقسیم کر دیا ریڑھی بان جہانگیر احمدکے مطابق وہ روزانہ 1ہزار سے 1200روپے کی دیہاڑی لگاتاہے آج عوام کو مفت ناشتہ کروا رہا ہوں روزانہ راجہ بازار میں پائے اور چنے فروخت کرتا تھاعمران خان سے محبت میں اپنی ریڑھی لٹا دی ہے امید ہے عمران خان ملک میں تبدیلی لائیں گے اورغریبوں کا بھلا ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں