راولپنڈی،آر ٹی اے کا عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کا حکم

ہفتہ 18 اگست 2018 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا حکم دے دیا ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی نے اس مقصد کے لئی3 خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے جو مختلف مقامات پر ناکے لگا کرزائد کرایہ وصول کرنے اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کریںگے اس حوالے سے موٹر وہیکل ایگزامینر میاں زاہد بشیر کی سربراہی میں تشکیل دیا گیاسکوارڈ پیرودہائی بس سٹینڈ پر ، موٹر وہیکل ایگزامینر ٹو شوکت عباسی کی سربراہی میں سپیشل سکوارڈ پشاور روڈ ویگن اڈہ اور ٹی ایس آئی ملک ابرار حسین کی سربراہی میں خصوصی سکوارڈ سواں بس اڈہ پرکاروائی کریں گے خصوصی سکواڈ عید کی چھٹیوں سے واپسی تک کے ایام میں بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں