انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں میں قتل کیس میں نامزد1 ملزم پر فرد جرم عائد ،دیگرمقدمات کی سماعت ملتوی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے قتل کیس میں نامزد1 ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے دیگرمقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نمبر3 نے قتل کیسوں میں ملزم سراج پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 5 ستمبر،ملزم واحد خان کے خلاف سماعت 5 ستمبر،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم لال خان کے خلاف سماعت 25اگست،ملزم عبدالجبار کے خلاف 2 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 8 ستمبر،ملزم رسول بخش کے خلاف سماعت 6 ستمبر،فورتھ شیدول کیسوں میں ملزم عبدالوہاب کے خلاف سماعت 6 ستمبر ،ملزم ناصر کے خلاف سماعت 4 ستمبر،عدالت نمبر 1 نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم سہیل کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اگست ،قتل کیسوں میں ملزم کاشف کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اگست ،غلام عباس کے خلاف سماعت 28اگست ،بارود کیس میں ملزم خیال زمان کے خلاف سماعت 29اگست جبکہ بھتہ کیس میں ملزم خرم شہزاد کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 01ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں