راولپنڈی ،راجہ راشد حفیظ کا نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

پاکستان کے عوام 71 سال سے جس تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے وہ بالآخر آ چکی ہے،رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 71 سال سے جس تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے وہ بالآخر آ چکی ہے ․ عمران خان کا وزارت عظمی کا حلف اٹھانا اس جہد مسلسل کا نتیجہ ہے جو انہو ںنے آج سے بائیس سال قبل شروع کی تھی اور جس طرح انہوں نے قوم کو 1992 ء میں ورلڈ کپ کا تحفہ دیا تھا اسی طرح اب وہ قوم کو ایک فلاحی ریاست کا تحفہ دیں گے جہاں کسی غریب کا استحصال نہ ہو اور سب کیلئے قانون ، انصاف ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات یکساں ہوں ․ ہم ان کے ٹیم ممبر کی حیثیت سے اس مشن میں ان کا ہراول دستہ ہیں ․ عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں سادہ چائے اور بسکٹ سے مہمانوں کی تواضح کرکے عمران خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یاد تازہ کر دی ․ یہ وہ سادگی ہے جس کی ہمیں شروع دن سے ضرورت تھی مگر عیاش حکمرانوں نے چائے کی پیالی کے بلوں کو لاکھوں میں پہنچا کر عوام کا استحصال کیا ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ یہ سادگی انشاء اللہ ہم ہر جگہ اپنائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں