راولپنڈی ، عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے،شہریار ریاض

ہفتہ 18 اگست 2018 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ضلعی صدر تحریک انصاف شہریار ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ بھی ہے اور وژن بھی، وہ مسائل حل کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کریں گے،قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا شہریار ریاض کا مزید کہنا تھاکہ ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں،ہماری نیت صاف ہے، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریںگے ،ْ مجھے اتنی خوشی ہے، میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے ،ْپورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے،آج ایک تاریخی دن ہے، دعا ہے پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں پاکستان کو اللہ نے تینوں نعمتیں دی ہیں ،ْ پاکستان کے پاس انرجی، منرلز اور زراعت کی تینوں نعمتیں ہیں ، ہمیں ضرورت ہے تو درست سمت کی آج قوم کیلئے تاریخی اور سنہرا دن ہے،پوری قوم آج بہت پرجوش ہے،کرپشن کا خاتمہ اوراستحکام ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں