جعلی صحافی اور ایجو کیشن افسر ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 03ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

جعلی صحافی اور ایجو کیشن افسر ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 03ملزمان گرفتار
راولپنڈی18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خود کو جعلی صحافی اور ایجوکیشن افسر ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی اڈیالہ تھانہ صدر بیرونی کو سید رضوان نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ ایک پرا ئیویٹ سکو ل چلا رہا ہے کہ تین روز قبل سکو ل کی کلاسز کے دوران 03اشخاص داخل ہوئے جن میں سے 01شخص کے ہاتھ میں رائل نیوز کا کیمرہ اور 01شخص کے ہاتھ میں مائیک اور تیسراشخص خالی ہاتھ تھا۔

(جاری ہے)

مائیک والے شخص نے اپنا تعارف رضوان بخاری ایجوکیشن افسر کے طور پر کرایاجبکہ بقایا دو کے نام محمد رشید اور عبدالمعید معلوم ہوئے ۔رمضان بخاری نے سکو ل کی ناقص سیکیورٹی پر 15ہزار کا مطالبہ کیا او رکافی بحث و تکرار کے بعد 2ہزار روپے اپنے وز ٹنگ کار ڈ پر وصول کیے۔اور بقایا رقم 13ہزار اد انہ کرنے پر سکول نہ چلانے کی دھمکی دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 17اگست کو تینوں ملزمان دوبارہ آئے اور بقایا 13ہزار کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر سٹاف اور مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔پولیس کو بروقت اطلاع کرنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں