قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 05ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقد رقم ودیگر سامان برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر اے بازارپولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہRAبازار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی05ملزما ن دلاور ، سجاد ، راحیل ، حمزہ اور عامر کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ7000/-روپے اور موبائل قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں