راولپنڈی ، ضلعی و ٹریفک پولیس نے عید الاضحی کے موقع پرملکہ کوہسار مری اورراولپنڈی کیلئے سکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کر دیا

ٹریفک پولیس کے مجموعی طور پر800کے قریب افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے

پیر 20 اگست 2018 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) راولپنڈی کی ضلعی و ٹریفک پولیس نے عید الاضحی کے موقع پرملکہ کوہسار مری اورراولپنڈی کیلئے سکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ اورلیڈیز پولیس سمیت ضلعی پولیس کی3300افسران و جوان جبکہ ٹریفک پولیس کے مجموعی طور پر800کے قریب افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی منظوری سے جاری عید پلان کے تحت ضلعی پولیس کے 3ہزارکے قریب افسران و جوان تمام مساجد ،امام بارگاہوں ،کھلے مقامات اور عید گاہوںکے علاوہ تما م تفریح گاہوں ،پارکس اور مویشی منڈیوں پر پر تعینات کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے تما م اطلاعات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا جبکہ عید کی نمازکے دوران روف ٹاپ سکیورٹی، محافظ سکواراورڈولفن فورس کے ساتھ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میںگشت پر مامور ہوں گے راولپنڈی ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی خصوصی طور پر چیکنگ کی جائے گی تما م ایس ایچ او ز کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ادھر عید کے موقع پرمری میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی پولیس کے 300کے قریب افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے عید کے موقع پر مری میں عام تعطیلات کے دوران عوام کی بڑی تعدادکی مری آمد سے ٹریفک کا دبائو بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ضلعی پولیس کی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر ٹریفک کو رواں رکھیں گے اسی طرح سی ٹی راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدائیت پرعید الا ضحی کے موقع پر راولپنڈی شہر میں ٹریفک پولیس کی5 ڈی ایس پیز،40 انسپکٹروں ،693 وارڈن افسران اور40 ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی دیں گے جوٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے کے ساتھ ون ویلنگ ، کار سکٹنگ اورزائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف موقع پر کاروائی کریں گے مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوں، اہم قبرستان اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیںسٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ زائد کرایہ وصولی یا قانون شکن افراد اوردیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839پر دیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں