خلاف ضابطہ تعمیرات پر کمرشل بلڈنگ مسمار ، 7گھر سر بمہر

پیر 20 اگست 2018 20:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) آر ڈی اے نے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تعمیرات پر کمرشل بلڈنگ مسمار کر دی جبکہ 7گھر سر بمہر کر دیئے ۔

(جاری ہے)

آر ڈی اے ترجمان حافظ محمد رمضان نے اے پی پی کو بتایا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول نے پیر کو پولیس نفری کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر میٹرو ھومز میں کارروائی کے دوران غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تعمیر شدہ کمرشل بلڈنگ کو مسمار کردیا جبکہ 7گھروں کو سر بمہر کر دیا ۔

آر ڈی اے ترجمان نے بتایاکہ ان عمارات اور گھروں کے مالکان نے بغیر این و سی اور قانونی کارروائی پوری کیے بغیر یہ تعمیرات کی تھیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی رو رعایت نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں