راولپنڈی، قتل سمیت دیگر کیسوں میں گواہوں کے بیان قلمبند

پیر 20 اگست 2018 21:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے قتل سمیت دیگر کیسوں میں گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے ہیں عدالت نے ملزم فضل واحد کے خلاف سماعت 29اگست ،مورگاہ میں اپنی فیملی کو یرغمال بنا کر سسر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرحیم کے خلاف2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت30 اگست جبکہ سوہاوہ کے تھانہ حملہ کیس میں نامزد ملزم ساجد محمود کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 29اگست تک ملتوی کردی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں