بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان نہم سالانہ 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 20 اگست 2018 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے مقررکردہ شیڈول کے مطابق امتحان نہم سالانہ 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے امتحان میں شامل ہونے والے 119913 امیدواروںمیں سے 66133امیدوار کامیاب جبکہ 53765امیدوار امتحان میں فیل ہوگئے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.16رہاکنٹرولر امتحانات عابد کھرل کے مطابق 121407امیدواراوں نے داخلہ بھجوایا جن میں سی1292امیدواران غیر حاضر رہے امتحان میں 56761طالبات اور 64646 طلباء شامل امتحان ہوئے جبکہ104090ریگولر امیدواران اور17317پرائیویٹ امیدوار مذکورہ امتحان میں شامل ہوئے نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا نہم برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں