غیر معیاری صفائی اور نا قص اشیاء کی فر وخت پر فقڈ پوائنٹس کو 30ہزا ر روپے جرما نہ

منگل 18 ستمبر 2018 20:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے غیر معیاری صفائی اور نا قص اشیا ئے خور و نوش کی فر وخت پر 30ہزا ر روپے جرما نہ عا ئد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کی فوڈ برانچ کے عملہ نے کینٹ کے مختلف علاقوںڈھو ک سیدا ں ،صدر ، رینج رو ڈ میں موجود28فوڈ پوائنٹس چیک کیے جس میں 25 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور15اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ،جبکہ رینج روڈ پر وا قع پنجا ب کیش اینڈ کیری میں Frutty Popsنا می جو سز ایکسپا ئر پا ئے جا نے پر تما م جوسز قبضہ میںلیے اور 30ہزا ر روپے جر ما نہ عا ئد کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں