راولپنڈی،انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈمیں حصہ ڈالنے کے لئے اجتماہی کوششوں کا فیصلہ

منگل 18 ستمبر 2018 20:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کی مجلس منتظمہ نے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کے چیف جسٹس کی طرف سے پاکستان میں متوقع خشک سالی کے تدارک کی خاطر ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈمیں حصہ ڈالنے کی اجتماہی کوششوں کا فیصلہ کیا ہے ․ انجمن کے ارکان ، معاونین اور مخیر خواتین وحضرات سے التماس ہے کہ ان ڈیمو ں کی تعمیر کے قومی فریضہ اور صدقہ جاریہ کے سلسلہ میں حسبِ توفیق تعاون کریں اور انجمن کے رفاہی مراکز ٹرنک بازار راولپنڈی ، فیض آباد مری روڈ راولپنڈی ، جی ٹی روڈ مندرہ یا دوبیرن کلاں اور ان میں قائم اداروں میں عطیات جمع کر اکے رسید حاصل کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں