راولپنڈی، بیوہ خاتون کو اغوا کر کے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں آر بی ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

منگل 18 ستمبر 2018 20:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بیوہ خاتون کو اغوا کر کے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں آر بی ریسٹورنٹ کے مالک راجہ نوازکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے صدف ناصر بیوہ ناصر محمودسکنہ باغ سرداراں نے گنجمنڈی پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9ستمبر کو سفید رنگ کی گاڑی میں سوار2افرادراستہ پوچھنے کے بہانے اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور ایک کمرے میں بند کر کے اس سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس طرح ملزم3روز تک جنسی تشدد کا نشانہ بناے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا جس کا نام بعد ازاں راجہ نواز سکنہ سرائے عالمگیر معلوم ہوا اور تیسرے روز دبارہ راجہ بازار چھوڑ گیا پولیس نے خاتون کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ365اور376کے تحت مقدمہ نمبر250درج کر لیا تاہم اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزم تحریک انصاف کے رہنما راجہ نعیم نواز کے والد وآر بی ریسٹورنٹ کامالک ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں