پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ‘6 گرفتار‘اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 17:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے مہینے میں راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزما ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ پیرودئی پولیس نے ایاز سے 1550گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے علی سے پسٹل 30بور ، تھانہ ریس کورس پولیس نے عمر سے پسٹل 30بور معہ 02روند ، تھانہ نصیرآباد پولیس نے عبدالجبار سے بندوق 12بور معہ 02روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرالفت اور ریاست کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں