میئر راولپنڈی سردار نسیم کی دعوت پر سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

16 لیگی چیئرمینوں کی عدم شرکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے یونین کونسلوں میں مسائل حل نہ ہونے پر سردار نسیم سے نالاں لیگی چیئرمینوں کی جانب سے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی چہ مگوئیاں شروع

بدھ 19 ستمبر 2018 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) میئر راولپنڈی سردار نسیم کی دعوت پر سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں 16 لیگی چیئرمینوں کی عدم شرکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے،یونین کونسلوں میں مسائل حل نہ ہونے پر سردار نسیم سے نالاں لیگی چیئرمینوں کی جانب سے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیںجس سے میئر راولپنڈی سردار نسیم کی مشکلات میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے بدھ کے روزفلیش مین ہوٹل کے عقب میں واقع مارکی میں بیگم کلثوم نواز کے تعزیتی ریفرنس اجلاس میں 16لیگی چیئرمینوں نے شرکت نہیں کی میئر سردار نسیم1 گھنٹے سے زائد چیئرمینوں کا انتظار کرتے رہے بار بار رابطہ کیا جاتا رہا لیکن اس کے باوجود چیئرمینوں نے شرکت نہیں کی جس پر سردار نسیم پریشان ہو گئے ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بلدیاتی سسٹم کی تبدیلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ناراض لیگی چیئرمینوں نے تحریک انصا ف میں شمولیت کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے ،راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین سردار نسیم کے رویے پر گزشتہ اجلاس میں احتجاج کر چکے ہیں لیگی چیئرمینوں کی جانب سے سردار نسیم سے بار بار اس بات کا شکوہ کیا جاتا رہا کہ چیئرمینوں کے کالز نہیں اٹھا ئی جاتی اور نہ ہی یونین کونسلز میں مسائل پر کوئی توجہ دی جار ہی ہے ،سردار نسیم کی جانب سے اجلاس کے دوران چیئرمینوں کو مسائل حل کرنے اور فون کالز اٹھانے کی یقین دھانی کروائی جاتی رہی تاہم بعدازاں وہی رویہ اپنائے رکھا جس پر لیگی چیئرمین سردار نسیم سے ناراض ہو گئے متعدد چیئرمینوں کی پارٹی چھوڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی سردار نسیم کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے اعلان کر نے کے بعد ہی متعدد چیئرمین مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں