تھانہ پیر ودہائی پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی،چار ملزمان گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 22:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تھانہ پیر ودہائی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انتھک محنت سی04ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے دوران تفتیش انکشاف پر پیرودہائی پولیس نے ملزمان سی07مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ ملزمان نے تھانہ پیر ودہائی کے علاوہ تھانہ بنی، تھانہ ویسٹریج، تھانہ نیوٹائون ، تھانہ سول لائن جہلم ، لاری اڈہ لاہوراور آئی ٹین اسلام آباد سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کروائے۔ ملزمان میںحمزہ خان،عمران خان،آفاق اور دانیال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں