نواز شر یف کی رہائی حق و صداقت کی فتح ، فیصلے سے ثابت ہو گیا پانامہ کی آڑ میں نواز شریف اور انکے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،

مسلم لیگ لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن

بدھ 19 ستمبر 2018 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) نواز شر یف کی رہائی حق و صداقت کی فتح ہے ہائی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پانامہ کی آڑ میں نواز شریف اور اس کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اگر انصاف سے کام لیا جا تا تو میاں نواز شریف آج بھی پاکستان کے وزیر اعظم ہو تے سی پیک منصوبہ ، میٹرو، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کراچی میں پائیدار امن ، صحت کی سہولتیںاور بے روزگاری کا خاتمہ نواز شریف کی حکو مت کی تر جیحات ہو تیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر و متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن راولپنڈی اسلام آباد کے سیکریٹری غلام مصطفی خان اور ممتاز مسلم لیگی رہنما بلال خان لالی نے میاں نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں