راولپنڈی ، مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ پورے ملک میں ورک ٹو روول کی کال دی جائے گی، آ ل پا کستان ٹرین ایگزامنر ویلیفر یونٹی کی دھمکی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) آ ل پا کستان ٹرین ایگزامنر ویلیفر یونٹی ، ٹر ین ایگزامنرز کیر ج اینڈ ویگن اور دیگر اسٹاف کے حقو ق کا تحفظ کر ے گی ۔ ہم ریلوے انتظامیہ سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ پورے ملک میں ورک ٹو روول کی کال دی جائے گی اور کوئی بھی ٹرین ایگزامنر کسی بھی ایسی گاڑی کو نہیں چلائے گا جو قانونی تقاضے پورے نہیں کر تی ۔

ہمارے محکمے کیرج اینڈ ویگن 2006 کے مطابق دیگر کیٹگریوں کو دئیے گئے سکیل کے سا تھ برا بر کیا جائے ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا دئیے جانے والا ایک سکیل مستر د کر تے ہیں ٹیکنیکل الائونس ہمارا قانونی حق ہے جبکہ نا ن ٹیکنیکل الائونس دینا ایک بہت بڑی نا انصافی ہے ۔ریلوے انتظامیہ نے جان بوجھ کر ہمارے مطالبات کے کیس کو سر د خانے میں رکھا ہواہے ۔

(جاری ہے)

شفٹ الائونس ، آ پریشنل الائونس اور چھ سے سو لہ تک مکانوں کی کٹو تی ختم کی جائے ۔پورے ملک میں ہمارے پانچ سو کے قریب ٹرین ایگزامنر جو کہ میکینکل انچارج ہیں اور جو الائونس ہمیں نہیں دیا جا رہا اس کو دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔کلاس فور کے ملازمین کو بھی ان کے حقوق دئیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹرین ایگزامنر ویلیفیر یونٹی کے مر کزی و ڈویژنل عہد یداران دلکش خٹک، ریحان احمد ، صدیق چنڑ، بشارت علی ، فردوس خان ، سمیع اللہ ، منیر مشرف ، محمد اویس ، شاہ محمد صفور ، آ صف محمود ، محمد ارشد ، عبد الستار ، اظہار الحق ، عتیق احمد، مبارک حسین اور منیر احمد نے کنو نشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں